کیا آپ کو کبھی CIC یا ہانگ کانگ کے دوسرے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے؟

کیا آپ اپنے تجربات بتانا چاہیں گے؟

ہم ان لوگوں سے انٹرویو لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں جنھیں Castle Peak Bay (CIC)، Ma Tau Kok، Tai Tam Gap یا ہانگ کانگ کے دیگر حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے۔

ہانگ کانگ کی چائینیز یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا سے پروفیسر سورابھی چوپڑا اور ان کے ساتھی ہانگ کانگ میں امیگریشن حراست – ہٹانے، ملک بدری، یا دیگر امیگریشن مقاصد کے لیے تارکین وطن کی حراست کا مطالعہ کر رہے ہیں۔


ہماری تحقیق کے ذریعے، ہم چاہتے ہیں۔

  1. سمجھنا کہ امیگریشن حراستی نظام عملی طور پر کیسے کام کرتا ہے،
  2. جاننا کہ یہ ان لوگوں پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے جو حراست میں ہیں، اور
  3. نظام میں اصلاحات کی سفارش کریں تاکہ مہاجرین کے حقوق کا بہتر تحفظ ہو۔

انٹرویوز کے بارے میں

  • رازداری: ہم کسی بھی شخص جسکا انٹرویو لیں اسکی شناخت کو مکمل طور پر خفیہ رکھیں گے – نام اور دیگر تفصیلات جو آپ کی شناخت کر سکیں ہماری تحریر اور تجزیہ سے ہٹا دی جائیں گی۔
  • محفوظ: انٹرویو ایک محفوظ اور آرام دہ جگہ پر تقریباً 2 گھنٹے طویل ہوگا۔
  • سبسڈی: ٹرانسپورٹیشن سبسڈی فراہم کی جائے گی (HK$60)
  • ریموٹ آپشن: اگر آپ ہانگ کانگ میں نہیں ہیں، تو ہم ایک آن لائن انٹرویو لے سکتے ہیں۔
  • ترجمانی: ترجمان دستیاب ہوں گے۔

مطلوبہ انٹرویو دینے والے افراد 

  • وہ لوگ اور ان کے اہل خانہ جنہیں حراستی مراکز  میں رکھا گیا تھا۔
  • کسی بھی قومیت، عمر یا جنس کا خیر مقدم ہے۔

مزید جانیے

ہمارے پروجیکٹ کا تعارف:

تحقیقی عمل کے بارے میں:

رابطہ / رجسٹریشن / سائن اپ کرنے کا طریقہ

اگر آپ یا آپ کے خاندان کے رکن کو امیگریشن حراست کا تجربہ ہوا ہے، اور آپ اپنے تجربے کے بارے میں ہم سے بات کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں: